خانہ کعبہ جانے کی بہت خواہش ہے لیکن آج تک نہیں جاسکی، عائشہ عمر

ویب ڈیسک  جمعرات 7 اپريل 2022
انشااللہ اگلے سال خانہ کعبہ ضرور جاؤں گی، عائشہ عمر فوٹوفائل

انشااللہ اگلے سال خانہ کعبہ ضرور جاؤں گی، عائشہ عمر فوٹوفائل

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ وہ بہت خواہش کے باوجود آج تک خانہ کعبہ نہیں جاسکیں۔

عائشہ عمر حال ہی میں نعمان اعجاز کے آن لائن شو ’’جی سرکار‘‘ میں شریک ہوئیں۔ عائشہ عمر کا شو میں شرکت کا ایک مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نعمان اعجاز ان سے پوچھتے ہیں کہ وہ کون سی جگہ ہے جہاں آپ بہت خواہش کے باوجود ابھی تک نہیں جاسکیں؟

عائشہ عمر نے اس سوال کے جواب میں کہا ’’خانہ کعبہ‘‘۔ عائشہ نے کہا میں انشااللہ اگلے سال خانہ کعبہ ضرور جاؤں گی۔ نعمان اعجاز نے پوچھا اس کے بعد آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟ تو عائشہ نے کہا بالکل آئے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔