وفاقی کابینہ کی دھمکی آمیز خط چیف جسٹس اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دینے کی منظوری

وزیراعظم نے ایک بار پھر استعفیٰ نہ دینے کے عزم کو دہرایا


ویب ڈیسک April 09, 2022
(فوٹو: اے پی پی)

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں کابینہ اراکین نے دھمکی آمیز خط چیف جسٹس، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو دینے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس بنی گالہ میں ہوا، جس میں ملک کی موجودہ صورت حال پر غور کیا گیا اور وزیراعظم نے استعفے نہ دینے کا عزم دہرایا۔

کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے بتایا کہ استعفے بزدل لوگ دیتے ہیں، وزیراعظم آخری لمحے اور موقع تک مقابلہ کریں گے۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے تصدیق کی کہ وزیراعظم عمران خان پارلیمںٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم نے دھمکی آمیز خط اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ شیئر کیا۔

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی سینئر صحافیوں سے اہم ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے موجودہ صورت حال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'اپوزیشن اس خط کو سرے سے تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، میں ساری باتیں ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں اسلیے صورت حال سے آگاہ کررہا ہوں'۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کےلیے قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہوا تھا، جسے مخلتف وجوہات اور نماز کے وقفے کے باعث اب تک چار بار ملتوی کیا گیا، جس کے بعد اسپیکر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی ایاز صادق کے سپرد کی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں