یوکرینی کمانڈر نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مدد مانگ لی

اگر ایلون مسک ہماری مدد نہیں کریں گے تو کون کرے گا، یوکرینی کمانڈر کی دُہائی


ویب ڈیسک May 12, 2022
ایلون مسک(فوٹو فائل)

ISLAMABAD: روسی حملوں میں گِھرے یوکرینی فوجی کمانڈر نے براہ راست دنیا کے امیر ترین انسان اور ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے فریاد کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول سے یوکرینی فوج کی 36ویں میرین بریگیڈ کے کمانڈر سرہے وولینا نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے ایلون مسک سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے کا مقصد صرف ایلون مسک تک رسائی پانا تھا کیوں کہ ایلون مسک ہی ہیں جو ناممکن کو ممکن بنانا سکھاتے ہیں۔

Alon-Musk

یوکرینی کمانڈر کا کہنا تھا کہ میں وہاں رہ رہا ہوں جہاں زندہ رہنا بہت مشکل ہے لہذا ایلون مسک ایزوفسٹال اسٹیل مل سے نکل کر کسی تیسرے ملک پہنچنے میں ہماری مدد کریں، اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو کون کرے گا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر ماریوپول پر روسی فوج کا مکمل قبضہ ہونے کے بعد 1 ہزار سے زائد یوکرینی فوجیوں نے ایزوفسٹال اسٹیل میں بنے بنکروں میں پناہ لی تھی جہاں وہ پھنس کر رہ گئے ہیں، جن میں سے اکثر زخمی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں