نیٹو جوائن کریں گے فن لینڈ کا روس کو واضح پیغام

پیوٹن کے ساتھ بات چیت صاف اور بغیر مبالغہ کے تھی جبکہ گفتگو کے دوران تناؤ میں کمی کو مدِنظر رکھا گیا، ساؤلی نینسٹو


ویب ڈیسک May 14, 2022
[فائل-فوٹو]

FAISALABAD: فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو نے کہا ہے کہ نیٹو میں شامل ہو کر فن لینڈ اپنی سیکیورٹی کو مضبوط کرے گا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔

عالمی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینسٹو نے ولادیمیر پوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ فن لینڈ آنے والے دنوں میں نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کررہا ہے۔

صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ساؤلی نینسٹو نے روسی صدر کو فون پر بات چیت میں بتایا کہ یوکرین پر ماسکو کے حملے کے بعد فن لینڈ کی سیکیورٹی کے حوالے سے حالات بدل گئے ہیں۔ فن لینڈ کے صدر نے ماسکو کے اس مطالبے کی طرف بھی اشارہ جس میں روس نے بارہا اپنی سیکورٹی خدشات کے تحت فن لینڈ کو نیٹو میں رکنیت حاصل کرنے سے منع کیا ہے۔

ساؤلی نینسٹو نے بتایا کہ (پیوٹن کے ساتھ) بات چیت صاف اور غیر مبہم اور بغیر مبالغہ کے تھی جبکہ گفتگو کے دوران تناؤ میں کمی کو مدِنظر رکھا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں