سعودی عرب میں فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی عائد

ویب ڈیسک  اتوار 15 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ریاض: سعودی حکام نے برڈ فلو کے خدشات کے پیش نظر فرانس سے پولٹری کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مملکت نے برڈ فلو وائرس کے باعث فرانس سے مرغی کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (SFDA) نے سرکاری سطح پر صحت کے رہنما خطوط مرتب کیے ہیں جن میں تپش کے ذریعے گوشت میں وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

ایس ایف ڈی اے نے کہا کہ حالیہ اقدام کا مقصد فلو وائرس کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔ مصنوعات صحت کی ضروریات و معیارات کے مطابق اور مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ صحت کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ ہونی چاہیئں جس سے ثابت ہو کہ مصنوعات وائرس سے پاک ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال جون میں بھی ادارے نے ایویئن انفلوینزا وبا کی وجہ سے فرانسیسی پولٹری کے گوشت اور انڈوں کی درآمد پر اسی طرح کی عارضی پابندی عائد کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔