- علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، وزیرداخلہ
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
نوپارکنگ سے موٹرسائیکل اٹھانا ٹریفک اہلکار اور لفٹنگ عملے کو مہنگا پڑگیا
کراچی: ریگل چوک کے قریب نوپارکنگ سے موٹرسائیکل لفٹ کرنے پر مشتعل افراد نے ٹریفک پولیس اہلکار اور لفٹنگ عملے کی درگت بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار اور لفٹنگ عملے کی عوام کے ہاتھوں پٹائی کا واقعہ ریگل چوک کے قریب پیش آیا، جس کا مقدمہ ٹریفک پولیس اہلکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔
لفٹنگ عملے نے پریڈی تھانے کی حدود میں موٹرسائیکل کو نوپارکنگ سے لفٹ کیا اور لے جانے لگے جس پر کچھ افراد نے لفٹنگ عملے سے جھگڑا کیا، بعدازاں لفٹنگ عملے اور ٹریفک پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
مشتعل افراد کے تشدد سے لفٹنگ عملے کا ایک ملازم زخمی ہوگیا جب کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو چوٹیں آئیں، جس کا مقدمہ پریڈی پولیس نے ٹریفک اہلکار اختر حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 424 سال 2022 درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ کانسٹیبل اختر حسین نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کا لفٹنگ عملہ نوپارکنگ ایریا سے ایک موٹر سائیکل لفٹ کر کے لایا تھا جس کی وصولی کے لیے آنے والے شخص اور دیگر افراد نے لفٹنگ کے ملازم اور مجھے مغلظات دیں اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
تشدد کے باعث لفٹنگ عملے کا ایک ملازم زخمی ہوگیا اور مار پیٹ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
انھوں ںے بتایا کہ نامعلوم شخص اپنی موٹر سائیکل بغیر جرمانہ دیئے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا اور جب اسے منع کیا گیا تو وہ مشتعل ہوگیا اور مار پٹائی شروع کر دی تاہم جس شخص کی موٹر سائیکل تھی وہ موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس مفرور شخص کی موٹر سائیکل کو قبضے میں لے لیا ہے جب کہ 6 سے زائد نامعلوم صورت شناس ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے انویسٹی گیشن پولیس موٹر سائیکل کے رجسٹریشن نمبر کی مدد سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔