نیٹو کی توسیع سے نہیں بلکہ پڑوس ممالک میں فوجی تنصیبات سے خطرہ ہے، پوٹن

ویب ڈیسک  پير 16 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ماسکو: صدر ولادمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر سویڈن اور فن لینڈ نیٹو میں شامل ہوتے ہیں تو روس کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ تاہم نیٹو کی فوجی تنصیبات ان ممالک میں نہیں ہونی چاہیے۔

رائٹرز کے مطابق پوٹن نے خبردار کیا کہ امریکی قیادت میں اگر نیٹو نے فن لینڈ یا سویڈن میں فوجی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی کوشش کی تو روس بھرپور جواب دے گا۔

پوٹن جنہوں نے حالیہ مہینوں میں مغرب کو جوہری حملوں کی دھکمی سے جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے فیصلوں پر غیرمعمولی طور پر اطمینان کا مظاہرہ کیا ہے۔

پوٹن نے کہا کہ روس کو فن لینڈ اور سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، لہٰذا ان ممالک کی شمولیت سے (نیٹو کی) توسیع بھی روس کیلئے فوری خطرے کا باعث نہیں ہے لیکن ان ممالک میں نیٹو کی فوجی تنصیبات یقینی طور پر ہمارے ردعمل کو بھڑکا دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔