وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 17 مئ 2022
(فوٹو: ٹوئٹر)

(فوٹو: ٹوئٹر)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزارت داخلہ اور ادارے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ ملک میں چینی باشندوں پر حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، چند روز قبل جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کو خاتون کے ذریعے خودکش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: چینی قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، خاتون خودکش بمبار گرفتار

دوسری جانب گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ہوشاب سے ایک خاتون بمبار کو گرفتار کیا گیا ہے جو سی پیک کے روٹ سے گزرنے والی چینی باشندوں کی گاڑی نشانہ بنانا چاہتی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔