- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- پی ایس ایل 9 فائنل؛ ملتان سلطانز کی اسلام آباد کیخلاف بیٹنگ جاری
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
- امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کردیا
- پوری قوم ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیرِاعظم
- سندھ میں مزید 500 بسیں لیکر آئیں گے، شرجیل میمن
موت کے کنویں میں موٹرسائیکل چلانے والا بازیگر زندگی کی بازی ہار گیا
راولپنڈی: راولپنڈی میں جان خان خطرے میں ڈال کر لوگوں تفریح فراہم کرنے والا موٹر سائیکلٹ بخت الله حادثے کا شکار ہوکر دم توڑ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں لکی ایرانی سرکس کے موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلانے والا بخت الله حادثے کا شکار ہوا، زخمی موٹر سائیکلسٹ کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موت کے کنویں میں موٹر سائیکل چلاتے محنت کش سے موٹر سائیکل لاکھڑائی جس کے باعث بخت اللہ کو شدید چوٹیں آئیں۔
دوسری جانب راولپنڈی پولیس حادثے سے بے خبر نکلی، تھانہ مورگاہ کے ڈیوٹی محرر نے بتایا کہ سرکس میں پیش آئے واقعے کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔
ایونٹ آرگنائزر لکی ایرانی سرکس محمد ستار کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے کے باعث دم توڑنے والے ملازم کی سرکس انتظامیہ کی جانب باقائدہ کفالت جائے گی۔
ایونٹ آرگنائزرنے مزید کہا کہ ایوب پارک میں لکی ایرانی سرکس کا شیڈول مکمل ہوچکا اب گوجرخان منتقل کی جا رہی ہے۔
ہائے رے غربت
راولپنڈی ایوب پارک میں موت کا کنواں ایک بزرگ کو نگل گیا پاس کھڑی بیٹی روتی رہی pic.twitter.com/CA9tei0Ffh— خزیفہ کشمیری سدوزئی (@Huzaifa398) May 18, 2022
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔