- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
لاہورکے گریٹراقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں خواجہ احمد حسان، افتخار احمد، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور ڈویژن، کرنل (ر) مبشر جاوید، عمران گورایہ اور ڈی جی پی ایچ اے نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کے حالیہ ہونے والے جلسے سے گریٹر اقبال پارک میں پودے اور گھاس تباہ ہوئی اور پارک کو تقریباً 50 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تاریخی پارک کو جلسوں کیلئے استعمال کرنا کسی طور پر مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ غریب آدمی کا پارک ہے، کسی صورت داخلہ فیس عائد نہیں کروں گا، اس تجویز پر غور کرنا تو دور کی بات، اسے اجلاس میں پیش کرنا بھی مناسب نہیں۔
وزیراعلیٰ نے سابق دور میں پارک کے لئے پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ پارک کے خالی مقامات پر درخت، پودے اور گھاس لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے، گھروں میں کام کرنے والے مالیوں کو فی الفور واپس بلایا جائے، میرے گھر میں بھی اگر کوئی مالی ہے تو اسے بھی واپس بلا یا جائے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جائے، جنوبی پنجاب میں بھی خالی اراضی کی نشاندہی کرکے پودے لگانے کا پلان مرتب کیا جائے، جلو بوٹینیکل پارک میں بٹرفلائی ہاؤس کو بھی جلد فنکشنل کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ایچ اے کے معاملات کو صاف اور شفاف طریقے سے چلایا جائے گا،کسی سفارش نہیں سنوں گا، پی ایچ کو پوری اسپورٹ دوں گا۔
وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے واٹس ایپ گروپ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گروپ میں کئے گئے فیصلوں پر پیش رفت کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔