عالمی سطح پرقیمت بڑھنے کے باعث پٹرول مہنگا کیا وزیراعظم

عام انتخابات اپنے وقت پر15 ماہ بعد ہوں گے، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 03, 2022
حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہبازشریف:فوٹو:فائل

لاہور: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ عالمی طورپرمہنگائی بڑھی ہے۔

ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل اورگیس کی قیمت میں اضافہ اس لئے کیا گیا کیونکہ عالمی سطح پرمہنگائی بڑھ گئی ہے۔ہم غربت کی لکیرسے نیچے آبادی کو سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے وقت پریعنی 15 ماہ بعد ہوں گے۔ ملک میں آئینی اورقانونی طریقے سے حکومت تبدیل ہوئی ہے۔عام انتخابات اگست یا ستمبر2023 میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے مشکل حالات اورچیلنجز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسائل کے حل کے لئے وسائل پیدا کئے جائیں گے اوراس کے لئے دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔غربت میں کمی لانے کےلئے ملک میں تعمیر نو کی جائیگی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم مقاصد کے حصول کے لئے قلیل مدتی اقدامات کریں گے اوراگرہم اقتدار میں واپس آئے تو مکمل قوت سے ترقی،خوشحالی اورامن کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں