ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس چالان کے ڈیٹا کے ذریعے بڑھتے ٹریفک حادثات کی وجوہات کا پتا لگا کر ایسے ڈرائیورز کی نشان دہی کی جائے گی جو بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پتا لگانا ہوگا کہ حادثات کا باعث بننے والے ڈرائیورز کو ڈرائیونگ آتی بھی ہے یا نہیں، ڈرائیورز کو ٹریفک کے ضوابط اور اصولوں کا شعور بھی ہے یا نہیں۔ ڈیٹا کے ذریعے نتائج اخذ کرنے میں سہولت ہوگی کہ ڈرائیورز منشیات کے عادی ہیں یا بار بار حادثات کی کوئی اور وجہ ہے۔
ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس سندھ عبدالغفور آفریدی نے کہا کہ بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ کرنے والوں کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔