ڈسکہ سے 15 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی


ویب ڈیسک June 07, 2022
(فوٹو، فائل)

سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ سے 15 روز قبل اغوا ہونیوالی لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ڈسکہ پولیس کے مطابق دو ہفتے قبل نازیہ بھائی کے گھر گئی تو اسے نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا تھا، مقتولہ کی لاش بی آر بی نہر کے سیان سفین کے قریب تیرتی ہوئی ملی۔

پولیس نے نازیہ کی لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں