نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے قیام کا بل متفقہ طور پر منظور

سینیٹ میں مالی ذمہ داری اور قرض حد ترمیمی بل 2022 بھی اکثریت سے منظور کر لیا گیا


ویب ڈیسک June 09, 2022
فوٹو : فائل

ABU DHABI: نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے قیام کا بل 2022 سینیٹ میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

چئیرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے نیشنل رحمتہ العالمین و خاتم النبین اتھارٹی بل 2022 کی تحریک سینیٹ میں پیش کی۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں مالی ذمہ داری اور قرض حد ترمیمی بل 2022 بھی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔ وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا کی جانب سے مالی ذمہ داری اور قرض حد ترمیمی بل 2022 پیش کیا گیا۔

بل پیش کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے چیئرمین ڈائز کے سامنے کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں