انتقال کے بعد عامر لیاقت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دعائے مغفرت کی اپیل

عامر لیاقت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شعر کا یہ مصرع لکھا گیا کہ ’’سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں‘‘


ویب ڈیسک June 09, 2022
فوٹو: فائل

معروف ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے انتقال کے بعد ان کے سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹس سے دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی ہے۔

عامر لیاقت کے فیس بک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ''ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون''۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مرحوم ٹی وی میزبان و ایم این اے کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی گئی اور ساتھ ایک شعر کا یہ مصرع بھی لکھا تھا کہ ''سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں''۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں