دانیہ شاہ عامرلیاقت کی تدفین میں شریک ہونے کی خواہش مند

عامر لیاقت سے صلح ہورہی تھی پتا نہیں تھا وہ مجھے چھوڑ کرچلے جائیں گے، دانیہ شاہ


ویب ڈیسک June 10, 2022
سیکورٹی کے ساتھ عامرلیاقت کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتی ہوں :دانیہ شاہ:فوٹو:فائل

عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ان کی تدفین میں شرکت کی خواہش ظاہرکردی۔

نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دانیہ شاہ نے کہا کہ عامر لیاقت کی تدفین میں جانا چاہتی ہوں لیکن میری والدہ چاہیں گی تو میں جاؤں گی۔ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز سے درخواست ہے کہ میں عامرلیاقت کی تدفین میں میں شریک ہونے جانا چاہتی ہوں سیکورٹی کے ساتھ شرکت کی اجازت دی جائے۔

دانیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تو صلح ہورہی تھی مجھے تو پتا ہی نہیں تھا کہ وہ مجھے چھوڑ کر چلے جائیں گے۔عامر لیاقت نے مجھے دو دن قبل سوشل میڈیا پرمیسج کیا تھا لیکن میں نے جواب نہیں دیا تاہم میری والدہ سے ان کی روزانہ بات ہوتی تھی۔

مزید پڑھیں : عامرلیاقت کے انتقال پر سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کا ردِعمل

دانیہ شاہ نے کہا کہ میں نے عامرلیاقت کو معاف کردیا ہے۔ میاں بیوی کی کوئی ناراضگی نہیں ہوتی جو بھی تھا برا وقت گزر جاتا ہے اور پھر سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں