شہری کے اغوا میں ملوث پولیس اہل کاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم

دو ملزمان کو گرفتار کرکے دیگر تین کی تلاش شروع کردی گئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک June 11, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے دبئی پلٹ شہری کےاغوا برائے تاوان میں ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہری کو اغوا کرنے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف انچارج سی آئی اے کاہنہ کی مدعیت میں اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں جب کہ تین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جارے جا رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ محکمے میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

واقعے میں ملوث بشارت علی اے ایس آئی اور کانسٹیبل امین گرفتار جبکہ کانسٹیبل رزاق،اختر علی، ڈرائیور صفدر اور پرائیویٹ شخص مقصود کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ملزمان اہلکاروں نے پرائیویٹ شخص کے ساتھ مل کر دبئی پلٹ شہری کو گرین ٹاؤن سے اغوا کیا اور نامعلوم جگہ پر لے جاکر 2 لاکھ روپے لے کر چھوڑا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ کرپٹ عناصر کو پولیس فورس سے نکال باہر کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو متاثرہ شہری سے ملنے اور ملوث اہل کاروں کو کڑی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرانے کا حکم دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں