جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک اور مسافر بس میں خوفناک تصادم 15 ہلاک

خوفناک حادثے میں 37 افراد زخمی ہوگئے


ویب ڈیسک June 11, 2022
جنوبی افریقا میں مسافر بس حادثے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

کراچی: جنوبی افریقا میں تیز رفتار ٹرک نے مسافر بردار بس کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں دارالحکومت کی مصروف ترین ہائی وے پر مسافر بردار بس سامنے سے آنے والے تیز رفتار اور بے قابو ٹرک سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اُڑ گئے۔

خوفناک حادثے میں 15 مسافر ہلاک اور 37 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتام منتقل کردیا گیا جہاں 6 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال بس حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ ابتدائی طور پر محسوس ہوتا ہے کہ حادثہ ٹرک کی تیز رفتاری کے باعث ہوا۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس میں ہر سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 سے 4 ہزار کے درمیان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں