بھارتی چینل پر لائیو نشریات کے دوران پاکستانی پرچم نمودار، نعت آن ایئر

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 جون 2022
اسکرین پر’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزتکیجیے‘‘ بھی لکھا ہوا نمودار ہوا (فوٹو ٹوئٹر)

اسکرین پر’’حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزتکیجیے‘‘ بھی لکھا ہوا نمودار ہوا (فوٹو ٹوئٹر)

نئی دہلی: بھارت میں نجی ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات پر اچانک پاکستانی پرچم نمودار ہوگیا، اس موقع پر اسکرین پر لکھا ہوا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کیجیے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران بھارتی ٹی وی چینل پر نعت بھی چلنے لگی۔ ٹوئٹر پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسکرین پر نیچے واضح کیا گیا ہے کہ اس ٹی وی چینل کی نشریات کو ٹیم ریوولیوشن پی کے کی جانب سے ہیک کیا گیا ہے۔

وڈیو وائرل ہونے کے بعد Team Revolution PK ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا جس پر دنیا بھر سے صارفین تبصرے کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکمراں  جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیانات کے بعد دنیا بھر سے بھارتی حکومت کی مسلم دشمن پالیسی اور حکمراں جماعت کے رہنماؤں کے بیانات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔