محبوب سے ملنے پاکستان آنے کی کوشش میں بھارتی لڑکی واہگہ بارڈر پر گرفتار

اسکول ٹیچر فضہ کی لاہور کے نوجوان دلشاد سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی


ویب ڈیسک June 27, 2022
بھارتی لڑکی فضہ کی لاہور کے دلشاد سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، فوٹو: بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہونے والی بھارت کی 24 سالہ اسکول ٹیچر کو پاکستان آنے کی کوشش کے دوران واہگہ بارڈر پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا سے نوجوان اسکول ٹیچر فضہ خان کو پاکستان میں موجود اپنے محبوب دلشاد سے شادی کرنے کے لیے لاہور آنے کی کوشش کے دوران واہگہ بارڈر پر گرفتار کرکے دارالامان بھیج دیا گیا۔

بھارتی لڑکی کی پاکستانی نوجوان سے دوستی سوشل میڈیا پرہوئی تھی اور دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن سے ویزہ حاصل کیا اور گھر والوں کو بتائے بغیر پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی۔

لڑکی کے والدین نے گمشدگی کی اطلاع تھانے میں دی جس پر تمام ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں کو معلومات فراہم کردی گئی۔ یہ تفصیلات واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی فورس کو بھی بھیجی گئی تھیں۔

لڑکی جیسے ہی واہگہ بارڈر پہنچی تو اہلکاروں نے اسے تحویل میں لے لیا۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عشق اور محبت کی اس داستان کو حساس سیکیورٹی موضوع بنادیا۔ لڑکی کو جلد مدھیہ پردیش کی پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں