بھارت لفٹ کے بہانے ماں اور 6 سالہ بیٹی سے کار میں اجتماعی زیادتی

کار میں دو سے زائد افراد تھے جنھوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون


ویب ڈیسک June 27, 2022
زیادتی کے بعد خاتون اور بچی کو پھینک کر چلے گئے، فوٹو: فائل

NEW YORK: بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کار سوار شخص نے دوستوں کے ہمراہ لفٹ دینے کے بہانے خاتون اور ان کی 6 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں کارسوار شخص نے خاتون اور بیٹی کو لفٹ کی پیشکش کی اور تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ماں بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

زیادتی کے بعد ماں اور بیٹی کو ایک کینال میں پھینک کر چلے گئے۔ ماں کسی طرح وہاں سے نکل کر تھانے پہنچی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ کار میں دو سے زیادہ افراد موجود تھے۔ جنھوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون اور 6 سالہ بیٹی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں