یہ کس بالی ووڈ سپر اسٹار جوڑی کی تصویر ہے

نامور اداکار واداکارہ کی نایاب تصویر دیکھ کر ان کے مداح داد دیے بغیر نہ رہے


ویب ڈیسک June 28, 2022
فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے بچپن کی نایاب تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالیہ اور رنبیر نے جلد اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوش خبری سنائی تو ان کے مداح جوڑی کی اس تصویر کو خوب پسند کررہے ہیں جس میں وہ خود بچے ہوا کرتے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بہت خوبصورت ومعصوم دکھائی دے رہے ہیں۔ پرستاروں کا کہنا ہے کہ عالیہ بچپن سے ہی بہت حسین ہیں جبکہ رنبیر بھی کسی سے کم نہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مذکورہ جوڑی نے انسٹاگرام پر الٹراساؤنڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خوش خبری سنائی تھی کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں