روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے میں اہم پیش رفت

وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ کر تجاویز طلب کر لیں۔


ویب ڈیسک June 29, 2022
وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ کر تجاویز طلب کر لیں۔

روس سے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوگئی۔

وزارت توانائی نے روس سے تیل خریداری کیلئے ریفائنریز کو خط لکھ دیا اور تجاویز طلب کر لیں۔

خط میں کہا گیا کہ آئل ریفائنریز اس معاملے پر اپنی تجاویز حکومت کو بھیجیں، روس سے تیل کی مقدار اور ادائیگی کا طریقہ کیا ہو گا، تیل درآمد کرنے کے ٹرانسپورٹیشن اخراجات کیا ہوں گے؟۔ کیا روس سے تیل خریدنے سے عرب ممالک کیساتھ معاہدے تو متاثر نہیں ہو نگے؟۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت روس سے سستا خریدنا چاہتی تھی لیکن موجودہ حکومت امریکا کے دباؤ کی وجہ سے روس سے کم نرخ پر تیل نہیں خرید رہی۔

یوکرین جنگ کے باعث روس پر عائد پابندیوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت شامل ہے۔ وہ روس سے صرف 30 ڈالر بیرل کے حساب سے 6 لاکھ بیرل یومیہ خرید رہا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں