مالی سال 222021 کیلئے 8 کھرب کے اضافی اخراجات کا ضمنی بجٹ منظور
وزارت خزانہ کے لیے 5 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے ضمنی مطالبات زر منظور کیے گئے
قومی اسمبلی نے رواں مالی سال 22-2021 کے لیے اضافی اخراجات کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی جس کے تحت 8 کھرب 28 ارب روپے سے زائد کے 39 ضمنی مطالبات زر منظور کیے گئے۔
فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق توانائی ڈویژن کے لیے 461 ارب 20 کروڑ روپے، وزارت قومی صحت کے لیے 126 ارب 88 کروڑ روپے اور کابینہ و اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے لیے 124 ارب 40 کروڑ روپے کے ضمنی مطالبات زر منظور کیے گئے۔
قومی اسمبلی نے رواں مالی سال 22-2021 کے لیے ضمنی بجٹ میں این ڈی ایم اے کے لیے 102 ارب 21 کروڑ روپے، وزارت داخلہ کے لیے 2 ارب 20 کروڑ روپے اور وزارت خزانہ کے لیے 5 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد کے ضمنی مطالبات زر منظور کیے گئے۔