پتے کے کینسر کو جسم میں پھیلنے سے روکنے کا طریقہ دریافت

ویب ڈیسک  جمعـء 1 جولائی 2022
GREM1 نامی ایک پروٹین پتے کینسر میں پائے جانے والےایک قسم کے خلیوں کو قابو کرنے میں اہم ہوتا ہے

GREM1 نامی ایک پروٹین پتے کینسر میں پائے جانے والےایک قسم کے خلیوں کو قابو کرنے میں اہم ہوتا ہے

لندن: سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ دریافت کیا ہے جس سے پتے کے سرطان کو بڑھنے اور جسم میں پھیلنے سے روکنا ممکن ہے۔

یہ دریافت لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ کی ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج اس بیماری کے علاج کے لیے نئی راہیں استوار کرسکتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ GREM1 نامی ایک پروٹین پتے کینسر میں پائے جانے والے ایک قسم کے خلیوں کو قابو کرنے میں اہم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق پروٹین کی سطح کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ان خلیوں کو مزید جارح بنانے کے لیے توانائی دے سکتی ہے یا اس عمل کو الٹ سکتی ہے۔

لندن کے انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ریسرچ میں کینسر اسٹیم سیل ٹیم کے رہنما پروفیسر ایکسیل بیہرین جو کہ تحقیق کے سینئر مصنف بھی ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم اور بنیادی دریافت ہے جو پتے کے سرطان کی علاج کے لیے نئی راہیں کھولے گی۔

تحقیق میں محققین نے یہ بتایا ہے کہ پتے کے سرطان کے خلیوں کو روکنا ممکن ہے اور ان خلیوں کو ایسی نہج تک لے جانا جہاں ان کا علاج آسانی سے کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ کینسر کے مرض سے بچنے والے مریضوں میں سب سے کم شرح پتے کے سرطان کے مریضوں کی ہے۔ سات فی صد سے کم افراد پانچ سال یا اس سے زیادہ اس بیماری میں زندہ رہ پاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔