کراچی میں پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا آغاز

دوسرے روٹ میں پیپلز بس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک چلائی جارہی ہے


ویب ڈیسک July 01, 2022
—فائل فوٹو

LONDON: کراچی میں پیپلز بس سروس کے دوسرے روٹ کا آغاز ہوگیا جس میں پیپلز بس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک چلائی جارہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا افتتاح کردیا گیا جس میں بس سروس نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال کورنگی تک چلائی جارہی ہے۔

پیپلز بس سروس براستہ ناگن چورنگی، شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، گلشن چورنگی، نیپا، جوہر موڑ، ڈرگ روڈ، سنگر چورنگی سے لانڈھی تک روانہ ہوگی۔

ایک روز قبل وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹویٹ میں یکم جولائی سے نئے روٹ کے آغاز سے متعلق ٹویٹ بھی کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں