راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے

ویب ڈیسک  جمعرات 30 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ ویسڑیج کی حدود میں چور رات کی تاریکی میں دیوار میں نقب لگا کر 10 بیش قیمت دنبے چرا کر لے گئے۔ 

پولیس کے مطابق پی ایم کالونی مصریال روڈ پر ہونے والی مذکورہ واردات کے متعلق شہری مبین اختر نے بتایا کہ قربانی کے 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے چار دیواری پر مبنی اپنی اراضی پر رکھے تھے جہاں نجی سیکیورٹی کمپنی کے گارڈ بھی تعینات تھے۔

انہوں نے بتایا کہ چوروں نے رات کی تاریکی میں دیوار میں نقب لگائی اور بیش قیمت دنبے چرا کر فرار ہوگئے۔

علاوہ ازیں شہری نے شکاہ کیا کہ تھانہ ویسڑیج بھی درخواست دی لیکن پولیس نے کسی قسم کی مزیدکارروائی نہ کی جبکہ اراضی کےگردنواح میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب ہیں لیکن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج تک حاصل نہیں کی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو افراد کو دنبے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے تھانہ ویسڑیج پولیس نے بتایا کہ درخواست موصول ہوئی ہے لیکن ابھی مقدمہ درج نہیں ہوا کارروائی مکمل ہونے پر مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔