شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 2 جولائی 2022
آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، آئی ایس پی آر (فوٹو فائل)

آپریشن انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیا گیا، آئی ایس پی آر (فوٹو فائل)

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک آپریشن کے دوران میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا گیا۔

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔