اسٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے ڈالے

یوراج سنگھ نے براڈ کو 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں 6 چھکے لگائے تھے


ویب ڈیسک July 02, 2022
(فوٹو: کرک انفو) یوراج سنگھ نے براڈ کو 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ میں 6 چھکے لگائے تھے

MOSCOW: انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ ٹیسٹ میچ کی تاریخ کے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے والے بولر بن گئے۔

انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلے جارہے سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں جسپریت بہمرا نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو ایک اوور میں 35 رنز جڑدیئے۔

اس سے قبل 2003 میں برائن لارا نے روبن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28، جارج بیلی نے 2013 میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ کے مقام پر 28، کیشیو مہاراج نے جو روٹ کو 2020 میں ایک اوور میں 28 مارے تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور کے تاریخی پاک بھارت ٹیسٹ میچ میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے ہربھجن سنگھ کے ایک اوور میں 27 رنز بنائے تھے۔

برمنگھم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم ابتداء میں مشکلات کا شکار رہی تاہم کپتان ریشبھ پنٹ کے 146 اور جڈیجا کے 104 رنز کی بدولت بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 416 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

اس میچ میں اسٹیورٹ براڈ نے 18 اوورز میں 89 رنز دیئے اور محض ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

یاد رہے کہ سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں