دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ

ویب ڈیسک  پير 4 جولائی 2022
دعا زہرا کو عدالتی حکم پردوجولائی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

دعا زہرا کو عدالتی حکم پردوجولائی کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا:فوٹو:فائل

 کراچی: دعا زہرا کی عمر کے تعین سے متعلق میڈیکل رپورٹ جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔

کراچی کی مقامی عدالت کے حکم پردعا زہرا کے عمر کے تعین کے لئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جمع کرادی۔میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی جسمانی عمر 14 سے 15 سال ہے۔ دعا کے دانتوں کی عمر 13 سے 15 سال اورہڈیوں کی عمر 16 سے 17 سال ہے۔

میڈیکل بورڈ کی مشاورت سے یہ طے کیا گیا ہے کہ دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے۔ حتمی رپورٹ پر چیئرمین سمیت 10 ممبران کے دستخط موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کردیا گیا

کراچی سے لاپتہ ہوکر پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرا کودو جولائی کو لاہورسے کراچی لا کر 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔