35 خواتین افسران کے موبائل نمبرز فحش ویب سائٹ پر ڈالنے والے سرکاری ملازمین گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 5 جولائی 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نے پروموشن تنازع پر 35 خواتین افسران کے نمبرز فحش ویب سائٹس پر شیئر کرنے کے الزام میں محکمہ سوشل ویلفئیر کے 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفئیر کے دو ملازمین کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے کے تناظر میں اسسٹنٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ثاقب شیخ اور جونئیر کلرک عدیل میمن گرفتارکیا گیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں ملازمین کی گرفتاری 35خواتین افسران کے ذاتی موبائل نمبرز فحش ویب سائٹس پر ڈالنے کے سبب عمل میں آئی، ملزمان نے پروموشن کے تنازع پر خواتین کے نمبر فحش ویب سائٹس پر شیئر کردیے تھے جس کے بعد خواتین کو متعدد ہراسگی کی کالز موصول ہوئیں۔

حکام نے بتایا کہ فحش ویب سائٹس پر خواتین کے نمبرز کی تشہیر کے سبب انھیں بڑے پیمانے پر ہراساں کیا گیا جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ اور اذیت کا شکار بھی رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔