آن لائن مالی فراڈ میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 7 جولائی 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے جعلی کمپنی بنا کر آن لائن مالی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق عثمان نذیر اور زین منیر نے آن لائن سرمایہ کاری کے بہانے PROMAX TRADING LLC کے نام سے جعلی کمپنی بنائی اور ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے سادہ لوح لوگوں سے 3 ملین کا فراڈ کر کے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کمپنی اکاؤنٹس میں مبینہ لین دین کیا۔

ایس ایچ او سائبر کرائم اسلام آباد میاں عرفان کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف درج مقدمے میں مزید تفتیش جاری ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔