بھارت سے تجارت اسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے شیخ رشید

لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہا ہے، شیخ رشید


ویب ڈیسک July 08, 2022
حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے،شیخ رشید:فوٹو:فائل

عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا۔ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ منی لانڈرر حکمران بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ شیخ رشید کا نے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔ بیس نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں