یوکرین روسی فوج نے رہائشی عمارت پر راکٹ برسا دیے 15 شہری ہلاک

عمارت کے ملبے میں کم از کم تین درجن افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں امدادی ٹیمیں نکالنے کے لیے کوشاں ہیں، گورنر


ویب ڈیسک July 10, 2022
حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے (فوٹو فائل)

LONDON: روسی فوج کی جانب سے یوکرین میں رہائشی عمارت پر راکٹ حملوں میں 15 شہری ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق روسی فوج نے اتوار کے روز ڈونیٹسک کے علاقے چارسیو یار میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت پر راکٹ داغے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 افراد ہلاک ہوئے، تاہم بعد ازاں امدادی ٹیموں میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد 15 ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

علاقائی گورنر پاولو کیریلینکو کے مطابق عمارت کے ملبے میں کم از کم تین درجن افراد دبے ہوئے ہیں اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد سے کسی نہ کسی طرح رابطہ رکھے ہوئے انہیں نکالنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق روسی فوج نے رہائشی عمارت کو یوراگن راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق روسی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں