اداکارہ میرا سلمان خان سے شادی کی خواہش مند

انٹرنیٹ پر میری عمر زیادہ بتائی جاتی ہے حالانکہ میں ابھی چھوٹی ہوں، اداکارہ


ویب ڈیسک July 12, 2022
فوٹو: فائل

معروف اداکارہ میرا نے بالی ووڈ کے دبنگ خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا نے نجی ٹی وی پر دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں اگر بھارتی اداکار سلمان خان شادی کی پیش کش کریں تو وہ انہیں منع نہیں کرپائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ماضی میں اداکار رینبو سے شادی کا موقع ملتا تو ضرورت کرتیں۔

اداکارہ نے انٹرویو کے دوران میزبان کی جانب سے دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔ عمر سے متعلق پوچھنے پر میرا کا کہنا تھا کہ میری عمر اتنی زیادہ نہیں جتنی بتائی جاتی ہے۔

میرا نے مزید کہا کہ میں عید ہمیشہ اپنی فیملی کے ساتھ گزارتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں