کوٹلی آزاد کشمیر میں سیاحوں سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی

ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھین لیے


ویب ڈیسک July 13, 2022
ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھین لیے

کراچی: سیاحتی مقام تولی پیر سے لسڈنہ آنے والے سیاحوں کو ڈکیتوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے 60 ہزار روپے سے زائد رقم اور موبائل فون چھینے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ باغ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی۔

ڈکیتی کا شکار ہونے والے سیاحوں میں گجرانوالہ اور نارووال کے رہائشی محمد معظم طارق ، ساجد محمود ، طاہر محمود ، محمد وقاص احمد اور مدثر حسین شامل ہیں۔

باغ پولیس کے مطابق واردات عباس پور میں پیش آئی۔ آئی جی آزادکشمیر نے واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں