کوئٹہ دارالامان سے فرار 3 خواتین میں سے 2 گرفتار

دونوں خواتین کو عالمو چوک کے قریب ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں گرفتار کیا گیا


ویب ڈیسک July 15, 2022
خواتین تین دن قبل دارالامان سے فرار ہوئی تھیں (فوٹو فائل)

دارالامان سے فرار ہونے والی 3 خواتین میں سے 2 کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ تیسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔

حراست میں لی گئی دونوں خواتین کو کوئٹہ کے عالمو چوک کے قریب ایک مکان میں موجودگی کی اطلاع پر کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔ خواتین تین دن قبل دارالامان سے فرار ہوئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں خواتین سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ تیسری خاتون کی تلاش بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں