صحافی عمران ریاض کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے، عمران خان

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جولائی 2022
عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں، چیئرمین پی ٹی آئی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کو زہر دیے جانے کا شبہ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کو اس پنجرےمیں قیدکیاگیاجس میں مہذب ممالک کسی جانور تک کورکھنےکی اجازت نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران ریاض کو لاہور سے دبئی جانے والی پرواز سے اتار دیا گیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کو زہر دیےجانےکاشبہ بھی موجودہے۔اس میں ملوث تمام کردار شرم سےڈوب مریں۔ ملک میں لوگوں کی زبانوں پرخوف کے تالےپڑنےکی بجائےاس سب سےبدمعاشوں کےٹولے اور ان کے سرپرستوں کیخلاف عوام کاغصہ ہی بڑھتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔