موجودہ نتائج کی روشنی میں پی ٹی آئی 15 نشستیں جیت رہی ہے عمران خان

کارکنان سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک July 17, 2022
—فائل فوٹو

CHICAGO: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں 20 انتخابی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سے 15 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیابی حاصل کررہی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ جو نتائج آرہے ہیں ان کی روشنی میں تحریک انصاف کم از کم 15 نشستیں جیت رہی ہے۔

ساتھ ہی چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر تمام پولنگ سٹیشنز پر ذمہ داریوں پر مامور ہمارے سب لوگوں کیلئے نہایت اہم ہے کہ ریٹرننگ افسران سے سرکاری نتائج کے حصول تک اپنی جگہ بالکل نہ چھوڑیں



 

 

۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں