پنجاب کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگن نے شکست تسلیم کرلی

عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے،ملک احمد خان


ویب ڈیسک July 17, 2022
فائل:فوٹو

پنجاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کی برتری کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔


ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی،عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں، عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔


ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔


واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں