پی ٹی آئی کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2022
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان امیدوار کا نام ہی فائنل نہیں ہوا

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان امیدوار کا نام ہی فائنل نہیں ہوا

 لاہور: پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار کے لیے پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی۔

امیدوار نامزد کرنے کے لیے لیگی اتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت ہوئی لیکن امیدوار کا نام فائنل نہیں ہوا۔ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی کو امیدوار نامزد کیا لیکن پی پی نے اتفاق نہ کیا اور ن لیگ سے اپنا امیدوار دینے کا مطالبہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پیر اشرف رسول نے اپوزیشن کے امیدوار علی حیدر گیلانی کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے لیکن جمع نہیں کرائے جاسکے۔

اس کے نتیجے میں ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار علی حیدر گیلانی انتخاب کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے اور پی ٹی آئی حکومتی اتحاد کے واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر بن گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔