نور عالم خان کا وزیرخزانہ کو ملک چلانے کے بجائے ٹافیاں بیچنے کا مشورہ

پیٹرول بیشک مہنگا کردیں لیکن دنیا میں ڈیزل سستا ہورہا ہے لہذا ڈیزل کی قیمت میں کمی کریں، نور عالم خان


ویب ڈیسک August 01, 2022

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نور عالم خان نے وزیر خزانہ کو ملک چلانے کے بجائے ٹافیاں بیچنے کا مشورہ دے دیا۔

ایکسیریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے رخ موڑنے والے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ہوشربا مہنگائی پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹافیاں فروخت کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔

نور عالم خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ کو اسمبلی تو بلائیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیٹرول بیشک مہنگا کریں وہ امیر لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن دنیا میں ڈیزل سستا ہورہا ہے اور یہاں ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے منحرف رکن نے کہا کہ وزیر خزانہ صنعت کار ہیں، انہیں صنعتوں کی فکر ہے کاشتکار کی نہیں، جہاں ڈیم بنے ہوئے ہیں وہاں کے بجلی صارفین سے فیول چارجز لینا زیادتی ہے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اس ایوان میں آتے ہی نہیں، وہ ٹافی بیچیں کیوں کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں