بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا عالیہ بھٹ کا انکشاف

بالی ووڈ میں صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی سننے کو ملے، عالیہ بھٹ


ویب ڈیسک August 02, 2022
صنفی امتیاز کے باوجود تمام توجہ کام پرمرکوز رکھی، عالیہ بھٹ:فوٹو:فائل

لاہور: اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ انہیں صنف کی بنیاد پرہندی فلم انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں صنف کی وجہ سے نازیبا جملے بھی کسے گئے اورنامناسب رویہ بھی اختیار کیا گیا ہے لیکن انہیں نظر انداز کرکے کام پر توجہ مرکوز رکھی۔ایسا وقت بھی تھا جب صنفی امتیاز اورنا زیبا جملوں کی سمجھ نہیں آتی تھی لیکن جیسے جیسے وقت آگے بڑھا بالی ووڈ میں صنفی امتیاز کا احساس ہوا لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔

عالیہ بھٹ سے قبل مشہور بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور اورریہا کپور بھی صنف کی بنیاد پرامتیازی سلوک ہونے کا انکشاف کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں