مراد علی شاہ نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کی استدعا مسترد

لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک August 02, 2022
لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے، چیف جسٹس

VATICAN CITY: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نااہلی کیس میں لارجر بینچ کی استدعا مسترد کردی۔

سپریم کورٹ میں مراد علی شاہ کیس میں لارجر بینچ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لارجر بینچ بنانا اب تاریخ بن گئی ہے۔

وکیل حامد خان نے کہا کہ جسٹس یحیی آفریدی کیس سننے والے ججز میں شامل تھے، انہیں نظر ثانی بینچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یحیی آفریدی دستیاب ہیں انہیں بینچ میں شامل کر لیتے ہیں، آپ میرے ساتھ ملاقات کریں لارجر بینچ پر گفتگو کر لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے