- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
آرام کی ضرورت نہیں 100 سال کی عمر تک بھی کام کروں گی، عالیہ بھٹ
ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ فٹ اور صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ورسٹائل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے حال ہی میں شادی کی ہے جبکہ اداکارہ اب اپنے پہلے بچے کو بھی جنم دینے والی ہیں تاہم عالیہ کا ماننا ہے کہ انہیں آرام کی ضرورت نہیں اور وہ 100 سال کی عمر تک کام کرنے کی اُمید رکھتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ان دنوں اپنی پہلی پروڈیوس کردہ فلم ڈارلنگ کی پروموشن میں مصروف ہیں، فلم کی پروموشن کے دوران بھارتی میڈیا سے گفتگو میں عالیہ نے کہا کہ مجھے اکثر لوگ مشورہ دے رہے ہیں کہ ان دنوں کام نہیں آرام کرنا چاہیئے۔
جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’میں تب تک کام کروں گی جب تک میری صحت مجھے اجازت دے گی اور اگر آپ فٹ اور صحت مند ہیں تو آرام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں‘۔
عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ ’کام کرنے سے مجھے سکون ملتا ہے، یہ میرا جنون ہے،یہ میرے دل، دماغ، روح، ہر چیز کو زندہ اور چارج رکھتا ہے۔ لہذا میں 100 سال کی ہونے تک کام کروں گی‘۔
عالیہ بھٹ نہ صرف طنزو مزاح سے بھرپور فلم ’ڈارلنگ ‘ کی پروڈیوسر ہیں بلکہ وہ فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کر رہی ہیں، فلم رواں ہفتے 5 اگست کو ریلیز ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔