خواجہ سراؤں کا ایڈز کی تشخیص کا منصوبہ بند کرنے پر یو این ڈی پی کے خلاف احتجاج
خواجہ سراکمیونٹی کے لیے ایچ آئی وی پروینشن سروسز کو جاری رکھا جائے، بندیا رانا
ISLAMABAD:
خواجہ سراؤں نے اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کی جانب سے ایڈز (ایچ آئی وی) پروینشن سروسز پر مبنی پراجیکٹ معاہدے سے قبل ختم کرنے پر کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
خواجہ سراؤں کی نمائندہ تنظیم جیا فاونڈیشن کے زیر اہتمام احتجاج میں سندھ بھر کے خواجہ سرا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شریک کی۔ اس موقع پر جیا فاونڈیشن کی چیئرپرسن بندیا رانا نے کہا کہ یو این ڈی پی نے خواجہ سراؤں میں ایچ آئی وی کی تشخیص سے متعلق منصوبہ 2023 تک تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے ای15 سو کے لگ بھگ خواجہ سراؤں میں ایڈز کی تشخیص ممکن ہوسکی جبکہ ادھورے پروجیکٹ کی وجہ سے 22 خواجہ سرا بے روزگار ہوگئے ہیں۔
بندیا رانا نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سراکمیونٹی کے لیے ایچ آئی وی پروینشن سروسز کو جاری رکھا جائے۔