عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی

باضابطہ اعلان کل عمران خان، چوہدری پرویزالہی اورمونس الہی مشاورت کے بعد کردیا جائے گا


ویب ڈیسک August 03, 2022
—فوٹو: اے ایفپی

LONDON: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا سے ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن برداشت نہیں ہوگی، وقت پر دفاتر آنا ہے، توقع کرتاہوں کہ آپ 14 سے 16 گھنٹے کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آفس میں وقت دیں گے تو بیورو کریسی بھی وقت پرآئے گی، واضح فرق نظرآنا چاہیے کہ ہماری حکومت عوام کے لئے کام کررہی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پنجاب کابینہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید ،مراد راس اور فیصل آباد سےعلی افضل ساہی اور لطیف نذر کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں راولپنڈی سے راجہ بشارت، جنوبی پنجاب سے نوابزداہ منصور، سردار محسن لغاری، غضنفرعباس چھینہ، سردار شہاب الدین، سردار حسنین بہادر دریشک بھی کابینہ کاحصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق عنصر مجید نیازی، ملک تیمور، منیب چیمہ، علی عباس شاہ، سردار ہاشم ڈوگر، سردار آصف نکئی، راجہ یاسر ہمایوں، خرم ورک، حسین جہانیاں گردیزی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ حسین جہانیاں گردیزی آج کی ویڈیولنک اجلاس میں شریک نہ ہوسکے جبکہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر کو وزارت داخلہ اور ملک تیمور کو کھیل کی وزارت کاعندیہ دیدیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں