الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت سے ملکر پی ٹی آئی کیخلاف سازش رچائی عمران خان

تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش کی گئی، لوگ پرامن احتجاج کے لیے نکلیں


ویب ڈیسک August 04, 2022
ضمنی الیکشن کے بعد پی ڈی ایم عام انتخابات میں بھی شکست سے خوفزدہ ہے، ٹوئٹر بیان (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف سازش کی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کے خلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔



سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے مزید کہا کہ اب یہ لوگ عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے ساتھ پنجاب کے ضمنی الیکشن جیسے نتیجے سے خوف زدہ ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں لوگوں سے شام 6 بجے ایف نائن پارک میں الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پرامن عوامی احتجاج کے لیے نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں سات سے ساڑھے سات بجے کے درمیان اجتماع سے خطاب کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے