پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی، سی پیک کی رفتار بھی متاثر

ویب ڈیسک  جمعـء 5 اگست 2022
گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی

گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی

 اسلام آباد: پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں کمی ہوگئی اور سی پیک کی رفتار بھی متاثر ہوئی ہے۔

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر سرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب جمع کرایا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کم ہونے لگی، گزشتہ تین سال کے دوران چینی سرمایہ کاری میں 29.27 فیصد کمی ہوئی۔

چوہدری سالک حسین نے تحریری جواب میں بتایا کہ چینی سرمایہ کاری متاثر ہونے کی وجہ کورونا کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی ہے، ان پابندیوں کے باعث سی پیک کی رفتار پر بھی اثر پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔