الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور
چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے
ISLAMABAD:
عمران خان کے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر سنگین الزامات کے خلاف الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن پر مبینہ الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کی تقاریر کا جائزہ مکمل کرکے توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے موصول تقاریر کا تفصیلی جائزہ مکمل کرلیا اب یوم عاشورہ کے بعد عمران خان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرے گا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مبینہ الزامات پر جواب مانگا جائے گا۔
ذرائع کا الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے جلسوں سے خطاب میں الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔